ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بابر الیون پہلا میچ ہی ہار گئی
ڈیلاس: امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ میں فتح حاصل کر لی ہے,سپر اوور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔میچ کے دوران کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے.
آئی سی سی کی میزبانی میں 11واں میچ امریکہ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین ڈیلاس کے کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا۔
امریکہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان موننک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی۔ وہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اعظم خان کوئی رن نہیں بنا سکے۔
بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں امریکا نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اسکی پہلی وکٹ36 رنز پر گر گئی ،اسٹیون ٹیلر 12 رنز بناسکے انھیں نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔اسکے بعد کپتان مونک پٹیل نے 38 گیندوں پر50 رنز بنادیے۔ انکا ساتھ آندریس گاؤس نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو 68 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی. جس کے بعد گوس 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ میچ ٹائی ہونے کے بعد امریکی کرکٹ ٹیم نے سپر اوور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 19 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم سپر اوور میں 13 سکور بنا سکی۔