وزیراعظم آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

0

بیجنگ :وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے.
چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم چینی صدر شی جنپنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔
وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.