ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا
ڈیلاس:ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا،امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں میگا ایونٹ ہو گا۔
ڈیلاس میں امریکہ اور کینیڈا کے درمیان پہلے میچ کا قرعہ نکلا اور کامیابی امریکہ کے حصے میں آئی۔
دونوں ممالک میں کرکٹ طویل عرصہ بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے تقریبا دو صدی بعد ابتدائی معرکہ ہوا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دے دی.
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ کپ کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا ہوم کنڈیشنز میں ویسٹ انڈیز کو ٹائٹل فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا جا رہا ہے۔
ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی طرف سے شائقین کرکٹ کو بھرپور طریقے سے محظوظ کیا جائے گا۔