عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج

0

کوئٹہ : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی درخواست پر درج کیا گیا۔
عمران خان پر ایف آئی آر الیکٹرانک کرائمنز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کئے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.