پشاور، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن اور جوان کی نماز جنازہ ادا

0

راولپنڈی:ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی۔
شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے۔پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.