پاکستان کل 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا

0

ایپوہ : پاکستان 13 سال بعد کل اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا۔
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے اور ٹیم نے پہلے میچ میں ملائشیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی اس کے بعد کوریا اور کینیڈا کو بھی شکست سے دوچار کیا جبکہ جاپان کے ساتھ میچ برابر رہا ۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے سے پاکستان کے ہاکی کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کل فائنل میں بھی پوری قوم اپنی ہاکی ٹیم کے لیے کامیابی کی دعائیں کر رہی ہے۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ہاکی کے سابق پلیئرز کل کے فائنل میچ میں بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے انتہائی پر امید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.