سردار سلیم حیدر کی حلف برداری کے لیے روانگی کی تصویر شیئر
لاہور : پنجاب کے نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان نے گورنر کے عہدے کے لیے حلف برداری پر جانے سے پہلے کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تصویر میں سردار سلیم حیدر خان کو ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہ تصویر ان کی گورنر کے عہدے کے حلف کے لیے روانگی سے کچھ دیر پہلے جاری کی گئی۔