چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھی مسلم لیگ ق سے فارغ
لاہور: مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کی پارٹی رکنیت ختم اور پارٹی عہدے سے برخاست کر دیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا
چوہدری پرویز الہٰی کو 26 جنوری کو لاہور میں غیر آئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا
- چوہدری پرویز الہٰی کے تمام عہدے ، انکی طرف سے مقرر کیے گئے دیگر لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے اور آئندہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا
پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کر دی