پولان – گوادر ٹرانسمیشن لائن کو کرنٹ مل گیا
پولان – گوادر ٹرانسمیشن لائن کو کرنٹ مل گیا
لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے پولن – گوادر ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا 29 کلو میٹر حصہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔اس منصوبے سے گوادر ریجن کو ایران سے مزید 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی ہو گی۔
منصوبے سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری اور لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی اور اس سے گوادر میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کی ہدایات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے مقررہ مدت میں مذکورہ منصوبہ مکمل کیا اور کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد آج ٹرانسمیشن لائن کو انرجائزڈ کر دیا گیا ہے۔