جامعہ بیت السلام کراچی کے طالب علم کا اعزاز
اسلام آباد:جامعہ بیت السلام کراچی کے طالب علم کا اعزاز ۔
رابطہ عالم اسلامی کے تحت جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سالانہ مسابقہ حفظ کے آخری مرحلے کی غراٸب الحفاظ ( قرآنی کمپیوٹر) کیٹیگری میں جامعہ بیت السلام کراچی کے طالب احمد معاویہ بن حفیظ اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
احمد معاویہ بن حفیظ اللہ نے وزیر اعظم شہباز شریف, سعودی سفیر اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے 2لاکھ روپے انعام وصول کیا ۔