مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں کام کرنے کی لیکر نہیں ہے،عمار یاسر
تلہ گنگ : سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نےکہاہے کہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں کام کرنے کی لیکر نہیں ہے،
پی پی 22 میں ن لیگ کا جو امیدوار ہے اس کو بلال آباد اور سگھر کیلے 7 کروڑ روپے کی گلیاں اور روڈ میں نے دئے۔
الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ حافظ عمار یاسر پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں کام کرنے کی لیکر نہیں ہے وہ جو ہمارے بنایے ہویے ضلع کو غیر فعال کرکے ہمدردیاں حاصل کر رہے ہیں وہ یہ بتایں کہ ایک ڈپٹی کمشنر تک تو وہ لگا نہیں سکے میں ان سب کو فارم 47 کی پیدوار مانتا ہوں یہ جعلی ایم این سے اور ایم پی ایز ہیں فارم 47 کی وزیر اعلی مریم نواز چاہتی تو پانچ منٹ میں ضلع تلہ گنگ فعال ہو سکتا ہے لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی میں تقریریں کرنے سے ضلع فعال ہو گا تلہ گنگ میں بنے ہوئے ٹراما سنٹر کیلے بیس کروڑ روپے رکھے جو ہم نے اٹھارہ کروڑ جاری کیے اور بلڈنگ بھی بن چکی دو کروڑ باقی تھی اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے مالی سال میں ٹراما سنٹر کیلے ایک لاکھ روپے رکھ کر تلہ گنگ کی عوام کے منہ پر تمانچہ مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ اکوال ملکوال نکہ کہوٹ بلال آباد میں اربوں روپے کے فنڈز دیئے ملکوال میں آج جو فنڈز لگایے جا رہے ہیں وہ میرے منظور شدہ ہے جو آج ایم پی اے کا امیدوار ہے اس کو بلال آباد اور سگھر کیلے 7 کروڑ روپے کی گلیاں اور روڈ میں نے دییے چالیس سال موصوف نے کوئی کام نہیں کرایا تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ڈائیلاسز میں نے شروع کیے جس کیلے نوے لاکھ روپے سالانہ منظور کرایے جبکہ ضلع کمپلیکس کیلے چار ارب پچھتر کروڑ روپے منظور کرایے جو اس حکومت نے ختم کر دییے لاوہ ہسپتال کیلے پچس کروڑ روپے منظور کرایے جبکہ آٹھ کروڑ روپے دییے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے مالی سال کیلے لاوہ ہسپتال کیلے بارہ ہزار روپے رکھیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے میں تمام پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور ایاز امیر ، پیر نثار ،سیمابیہ طاہر ،کرنل سلطان سرخرو اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور 21 اپریل کو گھوڑے پر مہر لگا کر حکیم نثار کو اسمبلی پہنچانا ہے۔