حج پروازوں کا شیڈول جاری ،پہلی حج پرواز 9 مئی کو روانہ ہوگی

0

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، پہلی حج پرواز 9 مئی کو روانہ ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمربٹ نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان کے 10 شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی ۔ حج پروازوں کا شیڈول اتوار اور پیر کی درمیانی شب موبائل ایپ "پاک حج ایپ” پر جاری کر دیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ان کی پروازوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ تمام عازمین سے گزارش ہے کہ ان کی پروازوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ تمام عازمین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 10 دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں اور اپنی ویکسینیشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے ، سعودی ایئرلائن، ایئربلیو، سرین ایئر لائنز حصہ لیں گی۔ 9 مئی کو اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے تین ، سیالکوٹ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیک کے ذریعے اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں سے عازمین روانہ ہو ں گے۔ پشاور کے عازمین کی اسلام آباد اور فیصل آباد کے عازمین کی روانگی لاہور سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جو آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔اوور سیز پاکستانی بھی اپنی روانگی سے 10 دن میں پاکستان پہنچ کر اپنا پاسپورٹ وزارت میں جمع کرائیں تاکہ ان کے ویزے اور ٹکٹ کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور سوشل میڈیا، حج ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے عازمین کی رہنمائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام پاکستانی عازمین حج کے لئے سمارٹ فون لے جانا لازمی ہو گا تاکہ وہ اس میں پاک حج ایپ سمیت سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے دیگر ایپس بھی ڈائون لوڈ کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.