چوہدری سالک حسین نے وفاقی وزیر مذہبی امورکا قلمدان سنبھال لیا
اسلام آباد (ملک ساجد فاروق) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے وزارت کا قلمدان سنبھال لیا۔ وزارت آمد پر سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاءالرحمن نے سینئر افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
چوہدری سالک حسین کو وزارت کی جاری سرگرمیوں، ذیلی اداروں اور حج کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔