شاہ سلمان نے 3 ارب ریال "رمضان اعانت "کےلیے مختص کردیے

0

ریاض :سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے رمضان میں تین ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خاندان کے سربراہ کو ایک ہزاراور فیملی ممبر کو 500 ریال اس مد میں دیے جائیں گے۔ شاہی منظوری کے تحت جاری ہونے والی رقم براہ راست سماشےزجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے بینک اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے رمضان کے دوران ضرورت مند شہریوں کی مدد پر شاہ سلمان کی فراخدلی کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا رمضان اعانت سے سماجی کفالت یافتگان کو سہولت ہوگی۔ رمضان کی ضروریات خوش اسلوبی سے پوری کرسکیں گے۔یاد رہے کہ بیوہ، یتیم، بے روزگار افراد، معمر اورمعذور سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.