شہباز شریف کی ٹمن آمد ، کیپٹن احمد بدر شہید کے والد اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0

تلہ گنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹمن میں کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کرنل (ر) بدر الدین سمیت اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وزیراعظم پیر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹمن پہنچے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن اور رکن صوبائی اسمبلی ملک شہریار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کو گلے لگایا،اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید سمیت تمام شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.