جنگ 65ءکے ہیرو ایم ایم عالم کو گیارہویں برسی پر خراج عقیدت

0

راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی گیارہویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے5 طیاروں کو مار گرانے کا قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ۔ انہوں نے جو ریکارڈ قائم کیا وہ آج تک ناقابل شکست ہے۔ پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے ایف 86 سیبر جیٹ طیارے کی کمان کرتے ہوئے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ۔

مجموعی طور پر 11 دنوں کے دوران انہوں نے دشمن کے 9 طیارے مکمل تباہ کئے اور 02 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔ جنگ کے ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر بی اے آر کے ساتھ باوقار ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔

پاک فضائیہ کے لیجنڈری پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے ایف 86 سیبر جیٹ طیارے کو اڑا تے ہوئے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.