این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی انڈسٹریل ٹو گرڈ سٹیشن کوئٹہ میں 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر نصب
لاہور : این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی انڈسٹریل ٹو گرڈ سٹیشن کوئٹہ میں 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارنصب ، انرجائز کردیا گیا
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی ٹیم نے 220 کے وی انڈسٹریل ٹو گرڈ سٹیشن کوئٹہ میں 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی جگہ 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا ۔ 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر آج انرجائز کر دیا گیا ہے.
یہ منصوبہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی بلاتعطل ترسیل میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے NTMP-1 پروگرام کا حصہ ہے جس کے کیلئے فنڈز عالمی بینک نے فراہم کیے ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے کوئٹہ گرڈ سٹیشن کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور اس سے کیسکو کے صارفین کیلئے بجلی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے منصوبے کی تکمیل پر این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری ساوتھ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔