نگران وفاقی کابینہ تحلیل ہو گئی

0

اسلام آباد: شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نگران وفاقی کابینہ تحلیل ہو گئی.

کابینہ سیکریٹریٹ نے نگران وفاقی وزراء اور مشیروں کے عہدے تحلیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
نگران وزراء نے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا اور دفاتر خالی کر دیے۔

سابق نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی سابق وزیر کر دیا ہے جبکہ سابق نگران وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان اپنی وزارت کے افسران سے الوداعی ملاقات کر کے چلے گئے۔
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.