واپڈا نے ویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ جیت لی
دفاعی چمپیئن و اپڈا نے ویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ جیت لی
واپڈا نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان آرمی کو 3-1سے شکست دی
10لاہور : دفاعی چمپیئن واپڈا نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان آرمی کو شکست دے کر ویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ 2023ء جیت لی۔ فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان آرمی کو ایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے ہرایا۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز شزہ فاطمہ خواجہ چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھیں۔ اُنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ مہمانِ خصوصی نے چمپیئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزمیں میڈلز بھی تقسیم کئے۔
پانچ روز تک جاری رہنے والی ویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ کا انعقاد پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیا گیا۔فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے علاوہ چمپیئن شپ میں آٹھ دیگر ٹیموں نے بھی حصہ لیا، جن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں۔
٭٭٭