لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، الیکشن کمیشن اب دیر نہ کرے ، انتخابی شیڈول جاری کرے، پرویز الہٰی

0

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، الیکشن کمیشن فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کرے، جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
عدلیہ سے انصاف کی امید تھی عدلیہ نے آئین کی سربلندی قائم رکھی ہے۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے،الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہئیے فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.