قومی اسمبلی افتتاحی اجلاس, گڑ بڑ کا خدشہ ،مہمانوں کے لیے اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے آج جمعرات کو ہونے والے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری ہونے والے مہمانوں کے لیے اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ گڑبڑ کے خدشے اورسیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

نومنتخب ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کو جاری کردہ کارڈ ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.