پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ اور شور شرابہ،سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

0

لاہور : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ اور شور شرابہ،سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی صدارت شروع ہوا ہے تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی جس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی جوابی نعرے لگائے جس کی وجہ سے ایوان میں شور شرابے اور ہنگامے کی وجہ سے کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی، سپیکر نے ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر بیٹھنے کے لیے کہا لیکن ان کی کسی نے نہ سنی اس دوران سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین احتجاجا نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور انہوں نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا لیکن اس کے باوجود سپیکر نے اجلاس کی کاروائی جاری رکھی۔
اس دوران سپیکر نے ارکان کے واپسی کے لیے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے اراکین تھوڑی دیر بعد ہی اپنی نشستوں پہ واپس آ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.