کراچی:سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا

0

کراچی:سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا۔

اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔
سپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

سپیکر آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سے سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں حلف لیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 111 اور ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف اٹھایا۔

سنی اتحاد کونسل 9، جی ڈی اے 3 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا، پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو اور مہتاب ڈہر نے حلف نہیں لیا، دونوں سینیٹرز ہیں۔

پیپلزپارٹی کا ایک رکن انتقال کر گیا جبکہ حافظ نعیم الرحمان کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کی طرف سے 3 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن نہیں ہو سکا۔

سندھ اسمبلی میں حلف برداری کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، گیلری میں موجود لوگوں کی نعرے بازی پر سپیکر آغا سراج درانی برہم ہوگئے اور انہیں خاموش رہنے کی ہدایات کرتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.