خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل

0

اسلام آباد : قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل ہو گئے۔

سیاسی جماعتوں کے نمبر گیم سامنے آنے کے بعد مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 17 جبکہ پنجاب اسمبلی میں 33 خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں گی جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی ایک نشست بھی اس کے حصے میں آئے گی۔

ن لیگ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی دو جبکہ پنجاب میں اقلیتوں کی چار نشستیں حاصل کر سکے گی۔

پیپلز پارٹی سندھ سے قومی اسمبلی کی 10 جبکہ پنجاب سے خواتین کی ایک مخصوص نشست کے ساتھ دو اقلیتی نشستیں بھی حاصل کر پائے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں خواتین کی 19 جبکہ 6 اقلیتی نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

ایم کیو ایم سندھ سے قومی اسمبلی کی 4خواتین کی نشستیں جبکہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 6 اور 2 اقلیتی نشستیں حاصل کرے گی.

پنجاب سے مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں آنے والی 17 خواتین کے نام فائنل ہو گئے، ان میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورگزیب، نزہت صادق، خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف ،سیما محی الدین، شزا فاطمہ، رومینہ خورشید عالم ،وجیہہ قمر ،زیب جعفر، کرن عمران، انوشہ رحمان، زہرا ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق اور فرح ناز اکبر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.