اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

0

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔

این اے 46 سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے حلقہ این 46، 47 اور 48 کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستوں پر ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

شعیب شاہین، فیصل چوہدری، علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.