ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

0

لاہور:ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

فائرنگ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔

تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے اس پر فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا اور اسے 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.