تلہ گنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 34 سالہ خاتون جاں بحق
تلہ گنگ:تلہ گنگ جہاز چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 34 سالہ خاتون جان بحق ہو گئی ۔
،ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا اور پولیس کو حادثے متعلق آگاہ کیا گیا بروقت رسپانس کرتے ہوئے سین اسیسمنٹ کے بعد جائے حادثہ کو محفوظ بنایا گیا،مزید کارروائی کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔،فرانزک ٹیم پہنچنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت ام البنین زوجہ شجاعت علی سے ہوئی،سٹی تلہ گنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈی پی او چکوال ،تلہ گنگ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔