پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا دیا
ملتان: پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا دیا۔
لیگ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی، کپتان شان مسعود نے 30، شعیب ملک نے 53 اور کیرون پولارڈ نے 28 رنز بنائے۔
محمد علی نے 3، ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی نے 2،2 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے اننگز کا آغاز کیامحمد رضوان 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
ڈیوڈ میلان 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس 79 اور خوشدل شاہ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔