آئی جی پنجاب کالاوہ میں 3 افراد کےقتل کا نوٹس
لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاوہ میں دشمنی پر 3 افراد کےقتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،ڈی پی او چکوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپیشل ٹیم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
واضع رہے کہ لاوہ میں دیرینہ دشمنی پر گزشتہ روز تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا،مقتولین میں نورخان، رفاقت اور محسن شامل ہیں،مقتولین گھر سے عدالت پیشی پر جارہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، مقتولین نورخان اور رفاقت باپ بیٹا ہیں جبکہ محسن ان کا قریبی رشتہ دار ہے، کار ڈرائیور وقاص بھی شدید زخمی بتایا ہوا ہے۔
ایک سال قبل مقتولین پر محمد اشرف کو لاوہ میں قتل کرنے کا الزام تھا، رفاقت اور نورخان ضمانت پر تھے جبکہ ان کے ہمراہی دو ملزمان ابھی تک جیل میں ہیں، قبل ازیں بھی نورخان اور رفاقت پر ایک بار قاتلانہ حملہ ہوا جس میں دونوں باپ بیٹا محفوظ رہے،مقتولین میں نورخان کی عمر 65 سال، رفاقت کی عمر 28 سال اور محسن کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے۔