جہانگیر ترین کے بعد پرویز خٹک بھی اپنی پارٹی سے فارغ ہو گئے
اسلام آباد : جہانگیر ترین کے بعد سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے مستعفی ہو گئے ۔
پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوایا۔
پرویز خٹک نے استعفے میں کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں۔