نواز شریف کی ملک شہر یار کو ضلع تلہ گنگ جلد فعال کرنے یقین دہانی

0

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم نواز شریف نے ضلع تلہ گنگ کو فعال کرنے یقین دہانی کرا دی ۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ۔
اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن سے ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔

تلہ گنگ سے پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ و اینٹی نارکوٹکس ملک شہریار اعوان نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک شہریار اعوان نے میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی حکومت نے ضلع تلہ گنگ کا نوٹیفکیشن کیا تھا اس کے بعد نگران حکومت نے اس نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ضلع تلہ گنگ ایک انتہائی اہم اور دیرینہ ایشو ہے اور ضلع تلہ گنگ کی عوام کے احساسات جذبات اس حوالے سے انتہائی حساس ہیں ضلع کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا ۔ ہمارے ضلع کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور پورے طریقے سے بحال کیا جائے جس میں تمام محکمہ جات ان کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں اور ضلع تلہ گنگ کو ایک بڑا پیکج دیا جائے اس کے علاوہ ملک شہریار اعوان نے وزیرِ اعلیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے علاقہ کے حوالے سے اہم بریفنگ دی اور بتلایا کہ ہمارا علاقہ پوٹھوار کا علاقہ ہے اور میدانی علاقوں سے مختلف ہے جغرافیائی طور پر باقی حلقوں سے مختلف ہے یہاں پر راستے بہت مشکل اور بہت لمبے ہونے کی وجہ سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جس طرح جنوبی پنجاب میں سڑکات کا ایک جال بچھایا گیا اسی طرح ہمارے علاقے پوٹھوار جس کے برے حالات ہیں اس حوالے سے ایک بڑا اور موثر پیکج دیا جائے جس سے تمام سڑکات اور اس مشکل راستے آسان ہو جائیں جس پر میڈم سی ایم نے فوری طور پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے اضلاع میں ایک اچھا اور بڑا پیکج سڑکات کے حوالے سے ضرور دیا جائے گا ۔

ملک شہریار اعوان نے قیادت کو اپنے علاقے پوٹھوہار کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا علاقہ مکمل طور پر ایک زرعی علاقہ ہے اور پانی کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور بارانی ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات اور بارشیں نہ ہونے سے عوام کو انتہائی نقصان اٹھانا پڑا اس علاقے میں سمال ڈیمز ناگزیر ہو چکے ہیں پچھلی گورنمنٹ نے ٹمن ڈیم اور گھمبیر ڈیم کے اجراء شدہ فنڈز کو روک کر جو ظلم اور زیادتیاں عوام سے کی تھیں اس کا خمیازہ آج ہماری عوام بھگت رہی ہے پانی کے سورس نہ ہونے کی وجہ سے اور ان ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے کسان کی معاشی انتہائی ناسازگار حالات ہیں پانی کے سورسز واٹر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے زراعت کے دیگر پیکجز جس میں پانی کا بندوبست ہو جائے جیسا کہ ٹمن ڈیم ، گھمبیر ڈیم اور دریائے سواں،پر ایک ایسا بند بنایا جائے جس سے پانی ذخیرہ ہو سکتا ہے اس سے نہ صرف ماحول بہتر بلکہ لاکھوں ایکڑ زمین زراعت کے کاشت میں استعمال ہونے سے نہ صرف ہمارے کسان / عوام اس سے معاشی فائدہ اٹھا سکتی ہے بلکہ اس سے ملکی معیشت کی بھی بہتری ہو گی ۔

اس پر وزیراعلی پنجاب نے فوری طور پر اور خصوصی دلچسپی کا ظاہر کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ ڈیمز واٹر مینجمنٹ اور دیگر پانی کے سورسز پر ایک بہت بڑا کسان پیکج دیں گے ۔ اس حوالے سے پالیسی سامنے لائی جائے گی ۔
ملک شہریار اعوان نے ایک اور اہم مسئلے کی طرف توجہ قائدین کی توجہ دلوائی کہ ہمارا علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے اہم محکموں میں لاہور اور دیگر اضلاع میں آپ کی پالیسیوں کی وجہ سے تعیناتیاں جو میرٹ پر کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس دور دراز علاقوں سے لوگ دیگر اضلاع اور دور دراز سے لوگ یہاں پر تعینات تو ہو جاتے ہیں بعد میں وہ لوگ اپنی ٹرانسفر کروا لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مقامی ٹیچرز محروم ہو جاتے ہیں اپ اس طرح کی ہمارے اضلاع کی پالیسی بنائیں تاکہ مقامی ٹیچرز اور مقامی ہمارے افراد امتحانات پر تعینات ہو سکیں تاکہ یہ دائیں بائیں یا دور دراز اپنی ٹرانسفر نہ کروا سکیں جس پر میڈم سی ایم نے یہ یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کے اضلاع پر ایک مثبت اور اچھی پالیسی بنائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے انتہائی مثبت جواب دیتے ہوئے یہ یقین دہانی کروائی کہ ہم بہت جلد تلہ گنگ ضلع کو نہ صرف فعال کریں گے بلکہ تلہ گنگ ضلع کے لیے ایک بہت بڑے فنڈ کا اجراء بھی کریں گے اور ضلع تلہ گنگ میں تمام تعیناتیاں تمام محکموں کی تعیناتیاں اور ان کو مکمل فعال کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.