پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی بڑی کاروائی،مسروقہ کار برآمد

0

تلہ گنگ:پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی بڑی کاروائی،مسروقہ کار برامد کر لی گئی ۔
ایس ۔ایس ۔پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمّد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چکوال راجہ شکیل احمد کی خصوصی ہدایت پر پوسٹ انچارج سب انسپکٹر صفی الدین کی زیر نگرانی ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمّد سہیل .محمّد ابوبکر و دیگر ملازمان نے دوران ناکہ بندی ایک آلٹو کار ماڈل 2004ء کو جدید تکنیکی وسائل استعمال کرتے ہوئے چیک کیا جو کہ سال 2022 میں تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں چوری شدہ پائی گئی جس پر ڈرائیور جاوید اقبال ساکن تھنیل فتوئی ضلع چکوال کے خلاف مقدمہ نمبر 73 بجرم 411 ت۔پ تھانہ صدر تلہ گنگ رجسٹر کروایا گیا اور ملزم کو گاڑی سمیت پابند سلاسل کروایا گیا اچھی کارکردگی پر افسران بالا کی طرف سے اور مدعی مقدمہ کی طرف سے شاباش دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.