تخت لاہور کے لئے مسلم لیگ ن کے نمبرز پورے ہو گئے

0

لاہور : تخت لاہور کے لئے مسلم لیگ ن کے نمبرز پورے ہو گئے

پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن اور اتحادی ارکان کی تعداد 214 ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کو پنجاب میں کسی اتحادی جماعت کے تعاون کے بغیر سادہ کثریت حاصل ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 137 ارکان ہیں اور کم از کم 16 ازاد اراکین کی شمولیت کے بعد اس کے ارکان کی مجموعی تعداد 153 تک پہنچ گئی ہے۔

مریم نواز کو وزیراعلی منتخب کرانے کے لئے مسلم لیگ ن کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو 153 کی عددی اکثریت کی بنا پر خواتین کی 66 میں سے کم از کم 34 اور 8 اقلیتی نشستوں میں سے کم از کم 4 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جس کے بعد مسلم لیگ نون کو کم از کم 151 ارکان کی اکثریت حاصل ہو جائے گی.

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں کسی بھی جماعت کو وزیراعلی منتخب کرانے کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں 10 مسلم لیگ ق کے 8 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 8 ارکان کی حمایت بھی مسلم لیگ ن کو حاصل ہوگی۔

مسلم لیگ ن کو اب تک پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مجموعی طور پر 214 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.