ہالینڈ کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے اکٹھے موت کو گلے لگا لیا
ایمسٹرڈیم : ہالینڈ کے سابق وزیراعظم دراس وان اور ان کی اہلیہ نے اکٹھے موت کو گلے لگا لیا۔
بی بی سی کے مطابق نیدرلینڈ میں 2002 سے لاعلاج مرض میں مبتلا افراد کو خودکشی میں معاونت فراہم کرنے کی اجازت ہے۔
نیدرلینڈ کی تنظیم دی رائٹس فورم نے اپنے بانی اور سابق وزیراعظم کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراس وان نے اپنی اہلیہ یوجین کے ہمراہ پانچ فروری کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یوتھینزیا کے ذریعے موت کو گلے لگا لیا۔
یوتھینزیا ایسی موت کو کہا جاتا ہے جس میں لاعلاج مرض یا انتہائی تکلیف میں مبتلا شخص کی درخواست پر ڈاکٹر کسی مریض کی جان بغیر کوئی تکلیف دیے بغیر نکالنا ممکن بناتا ہے۔