پی ٹی آئ سینیٹر مہر تاج روغانی کا سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا اعلان

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مہر تاج روغانی نے سینٹ کی نشست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ایوان میں ہم اپنے بل پر پیش رفت نہ کرا سکیں اس میں بیٹھنے کا کیا فائدہ۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے کمیٹیوں کی کاروائی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ہدایت ملی ہے کہ اب مزید کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوگا اور یہ بھی ہدایت ملی ہے کہ ممبرز اپنا ایجنڈا شامل نہیں کریں گے ایجنڈے میں وہی نکات شامل ہوں گے جو ایوان کی طرف سے بھیجے جائیں گے۔

سینٹر مہرتاج روغانی نے اس پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا اورکہا کہ چھ سال سے میرا ایک بل زیر التوا ہے۔
ان کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ ہماری باتوں میں وزن نہیں ہے ہم اپنی مرضی سے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے،اس لیے اس ایوان میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.