اڈیالہ جیل ، چوہدری برادران کی پونے تین گھنٹے ملاقات

0

راولپنڈی:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیرِِاعلٰی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔
ملاقات پونے تین گھنٹے جاری رہی ،چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین،چوہدری سالک،چوہدری شافع حسین اور  منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی ,دو گھنٹے چالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے صحافیوں سے گفتگو کئ بغیر واپس روانہ ہو گئے۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.