پنجاب میں حکومت سازی ، ق لیگ کی سپیکر کی سیٹ پر نظریں
لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے لئےق لیگ ن لیگ سے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ کا مطالبہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اگرسپیکر شپ دینے پر تیار نہ ہوئی تو سینئر وزیر کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور سینئر وزیر کے لئے امیدوار چوہدری شافع حسین ہوں گے،پنجاب میں ق لیگ حکومت سازی میں ن لیگ کی حمایت کرے گی۔