اتحادی جماعتوں کا حکومت سازی کے لیے مل کے ساتھ چلنے کا اعلان

0

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر حکومت سازی کرنے اور ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اکابرین کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شہباز شریف، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، صادق سنجرانی، علیم خان، طارق بشیر چیمہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے تہیہ کیا ہے آپس میں مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں گے،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی اکٹھے تھے پھر اکٹھے ہو کر جمہوریت کو سنبھالیں گے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو مل کر بحرانوں سے نکلنا ہو گا، پاکستان کا ایجنڈا نمبر ون ایجنڈا ہونا چاہئے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب الیکشن ہو چکے، اب ہم نے اس مل کر معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.