بلاول بھٹو کا ن لیگ کو وزیر اعظم کے لئے ووٹ دینے اور وزارتیں نہ لینے کا اعلان

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت عظمی کے منصب کے لیے میدان میں نہ اترنے اور حکومت کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کو امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے لیے ہمارے ساتھ رابطہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کو ووٹ دیں گے پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہم 18 ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں رہے لیکن کچھ شکایات ہوئیں نہیں چاہتے کہ ملک ایک اور الیکشن کی طرف جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا ہے ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرتے ہیں میں وزارت عظمی کا امیدوار نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہو ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو بحران سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،ملکی مفاد میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اب مزید سیاسی استحکام نہیں چاہتے، عوام ملک کی بہتری کے لیے سیاستدانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پارلیمان بنے گا اور ان کے مسائل حل ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.