چکوال میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل
چکوال :چکوال شہر میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل ہو گئے ۔
چکوال شہر کے محلہ مزدلفہ ٹاون میں ایک شخص نے اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کو قتل کرکے خود کوبھی گولی مارلی۔
بچیوں کی عمر چودہ اور سولہ سال جبکہ بیٹوں کی عمریں تیرہ اور سات سال تھیں۔
محمد شفقت سلیم نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خود 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ہے۔
کال کرنے کے بعد شفقت سلیم نے خود کو بھی گولی مار لی۔