راولپنڈی ، سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

0

راولپنڈی: سابق رکنِ صوبائی اسمبلی چودھری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

چودھری عدنان کو راولپنڈی جناح پارک کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا توگیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے، اندھا دھند فائرنگ کے باعث چودھری عدنان کی گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے۔

  1. پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چودھری عدنان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں چودھری عدنان نے پی پی 19 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.