حافظ نعیم الرحمن کا پی ایس 129کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پی ایس 129کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جہاں سے جیتے ہیں وہاں سے ہرا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے صوبائی اسمبلی پہ 26 ہزار ووٹ ملے احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن نے 30 ہزار کردئیے مگر اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں۔
- ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی میری نشست تحریک انصاف کا آزاد امیدوار جیتا ہے مجھے خیرات میں نشست نہیں اپنا حق چاھیئے اس نشست سے دستبردار ہوتا ہوں یہ پی ٹی آئی کی سیٹ ہے۔