انتخابات کا مرحلہ مکمل،21روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا
اسلام آباد : عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے پر 21 روز کے اندر قومی ملک کی 16ویں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔
نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد 10 روز کے اندر تمام کامیاب ارکان الیکشن کمیشن میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں گے پھر 14 روز کے اندر الیکشن کمیشن ہر حال میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس کے بعد ازاد حیثیت سے جیتنے والے ممبران کے لیے لازمی ہوگا کہ تین روز کے اندر اندر کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں یا اپنی ازاد حیثیت برقرار رکھیں تاکہ خواتین اور اقلیتی سیٹوں کی کو حتمی شکل دی جا سکے۔