قومی اسمبلی کے ایک اور کے پی اسمبلی کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی
اسلام آباد :الیکشن کمیشن کےقومی اسمبلی کے ایک اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ 4 سے امیدوار ریحان زیب خان کے اور پی کے 91 کوہاٹ ثو سے امیدوار عصمت اللہ خان کی وفات کی وجہ سے ان حلقوں میں پولنگ ملتوی کردی ہے۔
ان حلقوں میں اب پولنگ انتخابات کے بعد ہوگی جس کے لئے نیا شیڈول جاری کیاجائےگا۔تاہم جو امیدوار مدمقابل ہیں انہیں دوبارہ کاغذات نامزدگی یا فیس جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔