عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد آج سے ہو گا

0

اسلام آباد : عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد آج سے ہو گا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد حیدرآباد میں آج پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں دو مراحل میں حج کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہو گی۔

نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے ضلع کی سطح پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تربیت کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے قبل اختتام پزیر ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع ہو گا اور حاجی کیمپوں میں آخری حج پرواز کی روانگی تک تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.