توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14,14 سال قید کی سزا

0

راولپنڈی : توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا ہو گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کی اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید بامشقت اور 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے دونوں کو 10 سال کے لیے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا۔

جج نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے سزا سنائے جانے کے بعد جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟
بانی پی ٹی آئی کے کمرہ عدالت سے واپس چلے جانے کے بعد عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں واپس نہیں آنا چاہتے ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.