بیرسٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملک شمیض اعوان سےملاقات ،الیکشن میں تعاون مانگ لیا

0

اسلام آباد :آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 47,48 اسلام آباد سابق سینیٹر بیرسٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی معروف سماجی شخصیت ملک شمیض اعوان تھوہا سے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات اور آمدہ الیکشن میں تعاون مانگ لیا.

اس موقع پر بیرسٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور حق سچ کی بات ببانگ دہل کی ہے اور کرتا رہوں گا انھوں نے کہا کہ میری سیاست کبھی بھی صرف کرسی کے حصول کے لیے نہیں تھی اور آیندہ بھی اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ملک شمیض اعوان جیسا دوستوں کا ساتھ میرے حوصلے بلند کرتا ہے میں کبھی بھی اپنے دوستوں کو نہیں بھولتا اس موقع پر ملک شمیض اعوان کا کہنا تھا ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو بھی ہیں اور ہر ممکن کوشش بھی کریں گے شمیض اعوان کا کہنا تھا کہ ہم سابق ڈپٹی اسپیکر مرحوم حاجی نواز کھوکھر صاحب کے ساتھ بھی چلے ہیں اور آپ کا ساتھ بھی بھرپور طریقے سے دیں گے۔
اس موقع پر پرنٹنگ پریس یونین کے سابق صدر ملک یونس، ملک مختیار اعوان تھوہا ، ملک عبدل رؤف ، چوہدری ارشد گجر محمد اقبال ملانہ ، ملک اسلم ، چوہدری دلشان ، ملک فیصل سلطان ، ملک وجاہت فضل ، ملک سیف اللہ اعوان۔ محسن خورشید اور دیگر دوستوں نے مصطفیٰ نواز کھوکھرکی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا۔
گھر آمد پر ملک شمیض اعوان نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.