ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لیا
دہلی : ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ ’یہ خلع ہے‘
ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل جول سے خوش نہیں تھیں ،شعیب ملک کے اہلخانہ بھی ثانیہ سے طلاق پر ناخوش ہیں۔