بنگلہ دیش الیکشن ،اپوزیشن کا بائیکاٹ،عوامی لیگ جیت گئ
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے عام انتخابات میں 300رکنی پارلیمنٹ میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کر لیں۔
بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ (اے ایل) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ووٹنگ کے بعد ابتدائی رپورٹس کے مطابق انتخابات میں ٹرن آئوٹ بہت کم رہا ( تقریباً 40 فیصد )رہا۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے کل 300 میں سے کم از کم 220 ( تین چوتھائی کے قریب )نشستیں جیتی ہیں۔