پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک انصاف منگل کو سپریم کورٹ میں درخواست دے گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سوموار کو 25 دسمبر چھٹی کی وجہ سے منگل کو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔